صنعتکار عبد الجلیل باجوہ کی منشاء اللہ بٹ کو صوبائی وزیر بننے پر مبادکباد

پیر 28 نومبر 2016 23:21

سیالکوٹ ۔28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)معروف صنعتکار و چیئرمین ایکال سرجیکل عبد الجلیل باجوہ اور چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان سیالکوٹ جہانگیر بابر باجوہ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و رکن صوبائی اسمبلی منشاء اللہ بٹ کو صوبائی وزیر بننے پر مبادکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ منشاء اللہ بٹ عوام کے بہتر مستقبل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے انہیں وزارت سونپ کر انتہائی احسن اقدام اٹھایا ہے جس پر سیالکوٹ کے عوام ان کے ممنون ہیں۔