وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کے بھانجے فہد تنویر کو سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 28 نومبر 2016 23:21

سیالکوٹ ۔28نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)وفاقی وزیر دفاع ،پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کے بھانجے فہد تنویر کو نماز جنازہ کے بعد عسکری ولاز شامی روڈ لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن ، رانا شمیم احمد خان ، رکن صوبائی اسمبلی ارشد وڑائچ ، سینئر رہنما میاں سہیل اقبال ، مولوی عبد الشکور، شیخ محمدعابد ، عثمان اقبال خان ، شیخ محمد خالد ، ملک سرفراز ، سابق ڈی سی او سیالکوٹ افتخار علی ساہو ، عمر اعجاز کے علاوہ دیگر شہریوں نے شرکت کی ۔