بورے والہ ،موٹر سائیکل حادثے میں میاں بیوی شدید زخمی

پیر 28 نومبر 2016 23:21

بورے والہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) موٹر سائیکل حادثے میں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے،تفصیل کے مطابق عارفوالہ نواحی گائوں چک 63ای بی کا رہائشی بشیر احمد گل اپنی بیوی شمیم اختر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بورے والہ شہر میں آرہے تھے کہ لاہور روڈ پر اڈا مانا موڑ کے قریب خاتون کا دوپٹہ موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنس گیا، تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل انتہائی بری طرح سڑک پر گر پڑی جس سے دونوں کے سر ،چہرے اور منہ پر چوٹیں آئیں ، ان کوتشویشناک حالت میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والہ پہنچادیا جہاں میاں بیوی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :