پاک چائنہ دوستی ہمالیہ سے بھی اونچی ہے، سی پیک منصوبہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، اکرم انصاری

پیر 28 نومبر 2016 23:17

فیصل آباد۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) ر کن قومی اسمبلی اکرم انصاری نے کہاہے کہ پاک چائنہ دوستی ہمالیہ سے بھی اونچی ہے اور سی پیک منصوبہ سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورچائنہ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ممکن ہو گاجس سے مستفید ہونے کیلئے پاکستانی عوام کو چائنیز زبان پر عبور حاصل کرنا ضروری ہے وہ اورئینٹ لینگویج ٹریننگ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ چائنیز زبان سیکھنے سے پاکستانی اقتصادی راہداری سے مستقبل قریب میں پیدا ہونے والی اعلیٰ سطحی ملازمتوں کیلئے مضبوط امیدوارہوں گے اس کے علاوہ امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار سے منسلک افراد چائنیر زبان سیکھ کر اپنے چینی کلائنٹس کے ساتھ براہ راست معاملات فروغ دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے چینی زبان سیکھنے کے فوائد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مستقبل میں چائنیز زبان سیکھنے سے ہی اقتصادی ترقی کے مواقع میسر ہوں گے ۔ اس موقع پر اورئینٹ لینگویج ٹریننگ سنٹر کے عمر سلیم، امروز علی اوردیگر افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :