فیصل آبادپولیس کا کریک ڈائون،منشیات فروش سے اڑھائی کلو گرام سے زائد چرس برآمد

پیر 28 نومبر 2016 23:17

فیصل آباد ۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) تھانہ گلبرگ اورتھانہ صدر پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عبدالرحمان اورملزمہ الزبتھ عرف لبیو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان عامر وحید نے پیر کے روز یہاں بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم عبدالرحمان کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1525گرام چرس برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر میں درج رجسٹر کرلیاجبکہ گلبرگ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزمہ الزبتھ عرف لبیوکوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1110گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :