صوبائی وزیر ہارون سلطان کے والد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی اجلاس

پیر 28 نومبر 2016 22:51

خانیوال۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال ہارون سلطان کے والد عبد اللہ شاہ بخاری کی روح کے ایصال ثواب کیلئے پیر کے روزایک تعزیتی اجلاس سوشل ویلفیئر آفس خانیوال میں منعقد ہوا جس میں ای ڈی او سی ڈی ملک محمد یونس، ڈی ڈی اوز سمیت جملہ سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصا ل ثواب کیلئے دعائے مغفرت و بخشش اوردرجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔