اوور لوڈ 22گاڑیوں کے چالان،13 مختلف تھانوں میں بند

پیر 28 نومبر 2016 22:51

فیصل آباد۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مختلف شاہرات پراوور لوڈ22گاڑیوں کے چالان اور 13 کو مختلف تھانوں میں بند کرنے کے علاوہ موقع پر45ہزار500 روپے جرمانہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے آصف محمود نول نے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عمل درآمد کے تحت گاڑیوں کو چیک کیا اور اوور لوڈنگ پر کارروائی عمل میں لائی۔انہوں نے موقع پر ہی گاڑیوں سے زائد سامان بھی اتروا دیا اور کہا کہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی۔