حکومت پنجاب ورکنگ باؤنڈری پر بسنے والے شہریوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے ، طارق سبحانی

پیر 28 نومبر 2016 22:48

سیالکوٹ۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں ‘ بھارتی بزدل فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کررہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بجوات، چپڑار اورچار وار سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد گائیں، بھینسوں، بھیڑ،بکریاں اور گدھے ہلاک ہوئے تھے ان جانوروں کے مالکان میں حکومت پنجاب کی جانب معاوضے کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔

اے سی میثم عباس، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر خلیل احمد بھی اس موقع مو جو د تھے ۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا کہ حکومت پنجاب ورکنگ باؤنڈری پر بسنے والے شہریوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں ان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے نقصانات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے لائیوسٹاک کے نقصان کے ازالہ میں 56شہریوں میں مجموعی طور پر 24لاکھ50ہزار روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :