جن معا شروں میں انصاف کا نظام نہیں و ہ معاشرے ہمیشہ زوال کا شکار رہتے ہیں،جسٹس (ر) اکرم بیٹو

پیر 28 نومبر 2016 22:44

پاکپتن۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) جسٹس (ر) محمد اکرم بیٹو نے کہا ہے کہ جن معا شروں میں انصاف کا نظام نہیں و ہ معاشرے ہمیشہ زوال کا شکار رہتے ہیں اور انصاف کے حصول سے قومیں ترقی کی منزلیں طے کرتی ہیں، انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ہے ، عدلیہ نے ہمیشہ سے رول آ ف لاء کو یقینی بنانے اور بلا امتیاز انصاف دینے کیلئے کلید ی کر درا دا کیا ہے اور قانون پر عمل درآمد کر وانے میں اس وقت تک مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی جب تک تمام مکاتب فکر کے لوگ،سول سوسائٹی اور ہرفرد اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی نہیں کروائے گاکیونکہ عدلیہ کے ساتھ ساتھ ہر شخص کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرے اور عدلیہ کے فیصلو ں پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لاہور ہائی کورٹ کی150 سالہ تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن رائے نذیر احمد ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال، ایڈیشنل ججز، سول ججزڈسٹرکٹ کوارڈینشن آفیسر عرفان احمد سندھو،اے ڈی سی عارف عمر عزیز ،ای ڈی او فنانس محمد اعتزاز،ڈی ایس پی محمد ضیاء ،ڈی ایس پی عارفوالہ فواد حسین ،ڈی ایس پی لیگل تصدق حسین کھچی ،و دیگر افسران ،وکلاء ،سول سوسائٹی اور صحافیوں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نذیر احمد نے کہا کہ عدلیہ جتنی زیادہ مضبو ط ہو گی ملکی ترقی اتنی ہی دیر پا ہو گی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق قریشی ، بیر سٹر محمد یار خان ڈاہا،ڈی ایس پی رانا فواد حسین ، مظہر شریف ہانس ، عدلیہ کے فاضل ججز، مختلف مکاتب فکر کے لو گو ں نے اپنے خطابات کے ذریعے اس بات پر زور دیا کہ پرامن ملک و معاشرہ کیلئے ضروری ہے کہ وہاں پر قانون کی حکمر انی ہو ،کوئی بھی شخص قانون سے مبر ا نہ ہو، ہر خاص و عام کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کرمساوی برتائو کیا جائے اور کسی بھی خا ص شخص کو ترجیح نہ دی جائے ہرایک کیلئے یکساںسزا و جزا کا قانون نافذالعمل ہو۔

ڈی سی او عرفان احمد سندھو نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیشہ سے ہی عدلیہ کا ساتھ دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کروانے کیلئے انتظامیہ ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی،تقریب کے آخر میں سیمینار کے شرکاء کو تعریفی اسناد اور پھولوں کے گلدستے دیئے گئے ۔