کوئٹہ ،احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ ،سابق سیکرٹری خزانہ اور ٹھیکیدار کی جوڈیشل ریمانڈ میں 8دسمبر تک توسیع دیدی

پیر 28 نومبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ میر خالدلانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کی جوڈیشل ریمانڈ میں 8دسمبر تک توسیع کرنے کے احکامات دے دئیے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزسماعت کے موقع پر نیب حکام اور فریقین کے وکلاء بھی پیش ہوئے تاہم بعد ازاں عدالت کے جج نے ملزمان سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو ،سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمدرئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید کی جوڈیشل ریمانڈ مین 10روزہ توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے 8دسمبر تک کیلئے سماعت کو ملتوی کرنے کے احکامات دے دئیے ۔

متعلقہ عنوان :