نئے آرمی چیف سے قوم کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں ،جنرل قمر جاوید باجوہ ضرب عضب آپریشن اور کراچی آپریشن ہر صورت میں جاری رکھیں گے، میراظہار خان کھوسہ کا بیان

پیر 28 نومبر 2016 21:55

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) سابق صوبائی وزیر ورکن بلوچستان اسمبلی میراظہار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی تقرری کو خوش آئندقرار دیتے ہیں، نئے آرمی چیف سے قوم کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، جنرل قمر جاوید باجوہ ضرب عضب آپریشن اور کراچی آپریشن ہر صورت میں جاری رکھیں گے۔وہ پیر کو میڈیانمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کا مقصد سی پیک منصوبے کو نا کام بنانا ہے سی پیک سے معاشی وسیاسی انقلاب برپا ہوگا پاکستان اور چین ہی نہیں ایشیائی ممالک میں بھی خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

سی پیک منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ کام ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات اب بہتری کی طرف جارہے ہیں وہ دن دور نہیں کہ بلوچستان صوبہ امن کا صوبہ تصور کیا جائے گا مودی خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے مگر مودی کو ناکامی نصیب ہوگی کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے بھارت کشمیر بھائیوں پر ظلم وبربریت قائم کررکھاہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے جو وعدے الیکشن مہم میں کیئے ہیں ان پر آج عمل کیا جا رہا ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری کی خصوصی دلچسپی لیکر نصیرآباد ڈویژن کو زرعی یونیورسٹی دیاہے