آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ اور دوسرے کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے ،نثار احمد کھوڑو

پیر 28 نومبر 2016 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سندھ کے سینئر وزیر خوراک و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ایک آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ اور دوسرے آرمی چیف کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوا ہے اور ایسا عمل آئندہ بھی خوش اسلوبی سے جاری رہنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ پاکستان کی افواج سویلین حکومت کے ماتحت ہیں اور وہ پاکستان کے دفاع کے لیے کام کرتی ہیں ۔ پاکستان میں جمہوری عمل رواں دواں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت عابد شیر علی کی باتوں کا جواب دینے کا وقت نہیں ہے ۔ عابد شیر علی کو اپنا گھر نظر نہیں آتا ۔ صرف باتیں آتی ہیں۔