پشاور، پولیس کا جواریوں کے اڈوں پر چھاپہ، 10 قمار بازگرفتار

پیر 28 نومبر 2016 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آبادکے حدود میں جواری کے اڈوں پر چھاپہ لگا کر 10 قمار بازوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے دا? پر لگی رقم اور آلات قماربازی برآمد کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افسران بالا کو عوام کی طرف سے باربار شکایتیں موصول ہو رہی تھی کہ سٹی سرکلز کے تھانہ فقیر آباد کے علاقہ قاضی کلے میں ہر روز قمار بازی کی محفل سجی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ قاضی کلے کے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہے اور روز بروز معاشرہ اور نوجوان نسل برائی کی طرف گامزن ہے شکایات کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کی نگرانی میں ڈی ایس پی فقیر آباد طاہر داوڑ کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد غفار خان نے دیگر نفری کے ہمراہ علاقہ قاضی کلے میںممتاز عرف لیونے کی بھیٹک میں قما بازی کی محفل پر چھاپہ لگا کر 10قمار بازوں 1۔

شیر افضل2۔عمران3۔احسان4۔مکرم 5۔گل نبی6۔حسین7۔نذر محمد 8۔صمد9۔امجد10۔ممتا ز عرف لیونے کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے دا? پر لگی رقم 14280روپے اور الات قمار بازی 2عدد تاش برآمد کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :