مردان، تحریک انصا ف اقلیتی ونگ کیلئے نعمت مسیح صدر، ریحان میسح جنرل سیکرٹری مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

پیر 28 نومبر 2016 20:21

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر افتخار علی مشوانی نے پی ٹی آئی ضلع مردان کے اقلیتی ونگ کیلئے نعمت مسیح کو صدر جبکہ ریحان میسح کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا۔جبکہ دیگر عہدیداران میں زبیر یعقوب، نریش کمار، ندیم مسیح، ساجد ملنگی، ریحان مسیح، نورن خالد، الیاس مسیح، جنید مسیح، ویجے کمار ، وقاص مسیح اور بابر مسیح شامل ہے۔

اس حوالے سے ضلعی صدر نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔تفصیلات کیمطابق تنظیم نو کے حوالے سے گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر افتخار علی مشوانی، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور روی کمار ،مقامی رہنماووں ناور پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جس میں متفقہ طور پر عہدیداران کا چناو مکمل کر لیا گیا۔

ضلعی صدر افتخار علی مشوانی نے نو منتخب عہدیداران کو اعزازی ٹوپیاں پہنائے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ محنتی اور نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا جائیگا۔ کارکنوں نے پارٹی کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے۔جس کے بدولت آج مردان میں تحریک انصاف ایک مظبوط سیاسی جماعت ہے۔ اور اسی تسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئیندہ انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کامیاب ہوگی۔ اٴْنہوں نے نو منتخب عہدیداران پر زور دیا کہ منتخب عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ اور پارٹی کی ترویج کیلئے اپنا بھر پور کردار آدا کریں۔