ملتان، مسیحی برادری نے کر سمس کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کردیا

سینیٹ میریز چرچ کینٹ میں تقریب، ملکی امن وسلامتی کے لیئے دعائیہ عبادت اور دعا کی گئی

پیر 28 نومبر 2016 20:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) مسیحی برادری نے کر سمس کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کردیا۔ ملتان میں گزشتہ روز اس حوالے سے سینیٹ میریز چرچ کینٹ میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اقلیتی ممبر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر ثاقب دل آویز نے کہا کہ کرسمس پیغام امن ہے ہم پاکستان میں قیام امن اور ملکی استحکام کے خواہاںہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پربشپ لیو پال نے کہا کرسمس کی تعلیمات امن کا درس دیتی ہیں ہم نے پیار، محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ اور قیام امن کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ اس موقع پر ملکی امن وسلامتی کے لیئے دعائیہ عبادت اور دعا کی گئی۔ مقررین نے جنرل راحیل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورنئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر شہزاد تنویر، رانا عرفان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :