ملتان،میٹروبس پراجیکٹ منصوبے کی تکنیکی خامیوں کیخلاف انجمن تاجران کا بوسن روڈ پردھرنا
پیر 28 نومبر 2016 20:19
(جاری ہے)
اس احتجاجی دھرنے میں انجمن تاجران شالیمار کالونی، انجمن تاجران بہادر پور، انجمن تاجران بوسن روڈ، انجمن تاجران نیل کوٹ، انجمن تاجران چونگی نمبر6، انجمن تاجران گلگشت، انجمن تاجران گول باغ کے تاجروں اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر تاجر راہنما ملک منیر حسین، ملک طارق حسین، ڈاکٹر اللہ دتہ، امتیاز احمد بٹ، محمد ارشاد، علی سلطان نے کہا کہ میٹرو انتظامیہ کی غفلت اور غلط پلاننگ کی وجہ سے میٹرو روٹ اور دیگر چوکوں پر ٹریفک ودیگر گمبھیر مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس غلط پلاننگ سے چور اور ڈاکو بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہم وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور تاجروں کے مطالبات منظور کیے جائیں ورنہ حالات کی خرابی کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔ اس احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے انجمن تاجران ملتان شہر کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں وزیراعظم کے افتتاح کے موقع پر پرزور احتجاج کا پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔ اس احتجاجی دھرنے میں محمد ادریس، لال دین، عادل خان، صفدر خان، اشفاق، ملک حفیظ، ہمایوں خان، اجمل، عامر، قاسم، اختر، شہزاد، آصف، مدثر، عفان گیلانی، نعیم، ظفر، ملک خالد، اظہر ہراج، قیصر بھٹی، عمران، رضوان، سرفرار، تحسین، شفیق، اقبال، مکھن خان، حسن، یٰسین، سجاد بھٹی، حیات لنگاہ، بابر، مدنی، عابد ودیگر نے بھرپور شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
-
مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شروع، بی ایچ یو شامکے بھٹیاں پائلٹ پراجیکٹ ایک ہفتے میںمکمل،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف معائنہ کرنے پہنچ گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.