ملتان، پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،4مشتبہ افراد زیر حراست

پیر 28 نومبر 2016 20:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

مجاہد ٹاون اور پی سی کالونی تھانہ مظفرآباد کی حدود میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی اور گھر گھر تلاشی کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں کے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :