ملتا ن، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹیج اداکار مظہر احسن سمیت 4افراد زخمی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ناکہ بندی

پیر 28 نومبر 2016 20:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) ملتا ن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسٹیج اداکار مظہر احسن سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے النگ بوہڑگیٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سٹیج اداکار سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔ سٹیج اداکارمظہراحسن سمیت چاروں زخمیوں کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سٹیج اداکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اسٹیج اداکار زخمی ہوئے۔دوسری طرف فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین بھائیوں کو بھی زخمی فرحان،بلال اورعلی کو نشتراسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم حتمی نتیجہ تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں بھی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو دوران ڈکیتی بارہ گولیاں ماری گئی تھیں، جس کے بعد وہ اسپتال میں دوران علاج چل بسی تھیں۔