8 کے الیکشن سے پہلے بلاتفریق اورکڑا احتساب ہوناچاہیے ،نیب بھی کمزور ادارہ بن گیا ہے، ملک میں احتساب کے لیے کوئی موثرادارہ بنانیکی ضرورت ہے

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی کی ملتان میں صحافیوں سے گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 20:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے لیے کوئی مؤثر ادارہ بنانیکی ضرورت ہے۔نیب بھی کمزور ادارہ ہے اسے موثر بنانا ہوگا۔2018 کے الیکشن سے پہلے بلاتفریق اورکڑا احتساب ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

ملتان آمد پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ بیداری مسلم مہم کے سلسلے میں ملک بھر میں اجتماعات منعقد کررہے ہیں۔بیداری مسلم مہم کا مقصد پاکستان کی عوام کو امت مسلمہ کے مسائل سے اگاہی دینا اور ان کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی ،انتہاپسندی ،فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہوکر کوششیں کرنا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :