لاہورہائیکورٹ کی14نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

پیر 28 نومبر 2016 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) لاہورہائیکورٹ کی14نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ ایم ایچ ایڈووکیٹ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 14 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی آئین کے مطابق نہیں کی گئی اور صدر مملکت نے ججز تعیناتی میں آئین کو مدنظر نہیں رکھا،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :