محکمہ تعلیم نے سرکاری ونجی سکولوں میں غیرمعیاری اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی

غیرمعیاری اشیا کی فروخت کو چیک کرنا سکول ہیڈ کی ذمہ داری ہوگی ‘نوٹفیکیشن پر عمل درآمد نہ کرانے پر سکول سربراہان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی

پیر 28 نومبر 2016 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) سکولوں میں ایکسپاری اشیا کی فروخت میں اضافہ‘محکمہ تعلیم نے سرکاری ونجی سکولوں میں غیرمعیاری اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں ایکسپاری اشیا کی فروخت میں اضافہ ہورہا ہے جس پر محکمہ تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ونجی سکولوں میں غیرمعیاری اشیا کی فروخت پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم نے احکامات جاری کیے ہیں کہ غیرمعیاری اشیا کی فروخت کرنے پر سکولوں میں قائم کنٹین سربمہر کردی جائیں گی محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکول سربراہان کوباقاعدہ ہدایات بھی جاری کردیں ہیں۔ نوٹفیکیشن کے مطابق غیرمعیاری اشیا کی فروخت کو چیک کرنا سکول ہیڈ کی ذمہ داری ہوگی ۔نوٹفیکیشن پر عمل درآمد نہ کرانے پر سکول سربراہان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :