لیسکو حکام نے وزیراعظم کے ا حکامات کی دھجیاں اڑا دیں‘وزیراعظم کے اعلان کے باوجود گھنٹوں لوڈشیڈنگ‘شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 28 نومبر 2016 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) لیسکو حکام وزیراعظم نواز شریف کے ا حکامات کی دھجیاں اڑانے لگے‘وزیراعظم کے اعلان کے باوجود گھنٹوں لوڈشیڈنگ‘شہریوں کا لیسکو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘لیسکو میں آفس میں داخل ہوکر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں لیسکو سب ڈویژن ستارہ کالونی کے باہر رہائشیوں نے شدید احتجاج مظاہرہ کیا مظاہر ین نے کہا کہ ستارہ کالونی، اتحاد پارک اور گلشن یاسین کالونی میں تین گھنٹوں کی بجائے دس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم نے تین گھنٹے لوڈشیڈنگ کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جس کی لیسکو خلاف ورزی کررہاہے مظاہرین ایکسئین کے دفتر میں گھس گئے اورمطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے۔

شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔بعدازاں چیئر مین یونین کونسل دوسوتیس مہرشہزادتاج کے ایکسئن سے مزاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

متعلقہ عنوان :