ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپین شپ

المسلم فٹبال کلب ویسٹریج نے یو ایس جی سی کو سنسنی مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر چمپیئن جیت لی

پیر 28 نومبر 2016 20:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپین شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں المسلم فٹبال کلب ویسٹریج نے یو ایس جی سی کو سنسنی مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکرایونٹ کا چمپیئن ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا-پاسبان سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہونیوالی ڈسٹرکٹ فٹبال چمپیئن شپ کے فائنل میں میچ کا آغازبڑے ہی جارحانہ انداذ میں ہوا- دونوں ٹیمو ں نے برتری کے لئے ایک دوسرے پر بڑے ہی تابڑتوڑ حملے کیی-پہلے ہاف کے اٹھارویں منٹ میں المسلم کے ابھرتے ہوئے نوجوان سٹرائیکر تیمور ارشادنے میڈفیلڈر نصیب خان کے پاس پر گول کیا-گول کے بعد میچ میں تیزی آگئی یو ایس جی سی کے کھلاڑیوں نے برتری ختم کرنے کے لیے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

(جاری ہے)

جسکو المسلم کے دفاعی کھلاڑیوں کپتان محمد مصدق جبران خان عماد اور سعداللہ نے لیپر بلال کی کاوشوں سے ناکام بنا دیا۔چیمپین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممبر کنٹورئمنٹ بورڈ ملک محمد عثمان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ڈی ایف اے راولپنڈی کے عہدیداران راجہ محمد اشتیاق۔انعام الحق۔چاچا۔سعید۔خرم جبار۔اسلم جان اور محمد فیاض موجود تھے۔ ٹورنامنٹ میں المسلم کلب کے ابراہیم معشوق کو ٹورنا منٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔حسن رضا

متعلقہ عنوان :