نصیرآباد، پیپلزپروگرام برائے بنیادی صحت کے ملازمین کو مستقل نہ کرنا انصافی ہے،

حافظ علی احمد کھیازئی

پیر 28 نومبر 2016 20:17

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء)جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء ومعروف زمیندار حافظ علی احمد کھیازئی نے کہا ہے کہ پیپلزپروگرام برائے بنیادی صحت کے ملازمین کو مستقل نہ کرنا انصافی کرنے کے مترادف ہے بلوچستان اسمبلی سے مستقلی کی قراردادپاس ہونے کے باجودپی پی ایچ آئی کے ملازمین کو کئی سال گزرنے کے باوجود مستقل نہیں جارہا ہے محکمہ صحت کے بنیادی مراکز صحت میںاپنے فرائض سرانجام دے کر عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں مگر انہیں مستقل نہ کرکے ان کے ساتھ ذیادتی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے پی پی ایچ آئی کے ملازمین سڑکوں پرنکل آئے ہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے دیگر عارضی ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے تاہم پی پی ایچ آئی کے ملامین کو تاحال مستقل نہ کرنابدنیتی پر مبنی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیرہ مرادجمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حافظ علی احمد کھیازئی نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی پاس ہونے والی قراردادپر عملدآمدکو یقینی بناکر پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین کومستقل کرنے کا نوٹیفکیشن کوجاری کیا جائے پی پی ایچ آئی کے ملازمین اورایج ہورہے ہیں کم تنخواہ کے باعث انتہائی کرب کی زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے ہیںہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، چیف سیکریٹری صوبائی وزیر صحت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صوبائی اسمبلی سے منظورشدہ قرارپر عملدآمدکرکے ہماری مستقل کے نوٹیفکیشن کو جاری کیا جائے ۔