نصیرآباد، ایپکا کے صدارتی امیدوارسمیت دیگرکا الیکشن کے سلسلے میں محکمہ فشریز،محکمہ ایم ایم ڈی ،جیل خانہ جات،اوربورڈ آفس کے دورے

پیر 28 نومبر 2016 20:17

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) موجودہ حالات میں ملازمین طبقہ مشکلات سے دوچارہیں ان کی بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے ایک اچھی قیادت کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ ہرپلیٹ فارم پرملازمین کے مسائل کے لئے بھرپوراندازمیں جدوجہد کرسکتی ہے ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے مخلص قیادت کو آگے لائیں جوان کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ان خیالات کااظہار ایپکا نصیرآبادکے صدارتی امیدواربابومحمود علی ابڑ، جنرل سیکریٹری وڈیرہ محمدامین جتک،سینئر نائب صدر کامریڈعبدالحق جاموٹ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری جاویداقبال بنگلزئی ،فنانس سیکریٹری بابورسول بخش سومروسمیت دیگرنے ایپکاالیکشن ورک مہم کے سلسلے میں محکمہ فشریز،محکمہ ایم ایم ڈی ،جیل خانہ جات،اوربورڈ آفس کے دورے کے موقع پر ایپکا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محکمہ فشریز کے ملازمین اسسٹنٹ الطاف حسین، مصدق حسین ، جونیئر کلرک بابوغلام علی محمد حسنی،سینئرکلرک سیف اللہ استادغلام مصفطفیٰ سولنگی،محکمہ ایم ایم ڈی کے سپرینڈنڈنٹ واشومل،سینیئر کلرک بابوشوکت علی بابوطاہرسولنگی، بابو ثناء اللہ، عبدالفتاح سولنگی،اسسٹنٹ عبدالقیوم،سمیت دیگر ملازمین نے پھول پینل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جنہوںنے ایپکا کے الیکشن میں پھول پینل کو بھرپورکامیاب کروانے کی یقین دیہانی کروائی صدارتی امیدواربابومحمود علی ابڑ، جنرل سیکریٹری وڈیرہ محمدامین جتک ملازمین نے جس اعتمادکا اظہارکیا ہے انشاء اللہ کامیاب ہوکر ملازمین کے جائز حقوق اورمسائل فلاح وبہبودکیلئے بھرپوراندازمیں جدوجہد کریں گے انہوںنے کہاکہ درجہ چہارم کے ملازمین بھی ایپکا کا حصہ ہیں اوروہ بھی الیکشن میں اپنا حق رائے دیہی استعما ل کریں گے ہماری بھرپورکوشش ہے کہ تمام ملازمین کو متحداورمنظم کرکے ان کے حقوق دلائیں اورپھل پینل ہی ملازمین کے حقیقی نمائندہ پینل ہے جوکہ ملازمین کے حقوق دلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :