چین پاکستان کا ایسا دوست ملک ہے جس نے 46ارب ڈالر کا تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج دیا ہے ،لیگی رہنماء

چین کی مخالفت کی بجائے اس کا شکر گزارہونا چاہیے،مشترکہ بیان

پیر 28 نومبر 2016 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد سعید اختر نے کہاہے کہ چین پاکستان کا ایسا دوست ملک ہے جس نے 46ارب ڈالر کا تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج دیا ہے ،جن میں سے 36ارب ڈالر بجلی کے منصوبو ں پر خرچ کیے جارہے ہیں ۔دنیا کی تاریخ میں کونسا ایسا ملک ہے جس نے پاکستان کے 20کروڑ عوام کی خوشحالی کیلئے اتنا بڑا سرمایہ کاری پیکیج دیا ہو۔

اس پر چین کی مخالفت کی بجائے اس کا شکر گزارہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ چین کے سرمایہ کاری پیکیج کے تحت پاکستان بھر میں بجلی کے منصوبوں پر کام تیزرفتاری سے جاری ہے لیکن سی پیک کی مخالفت کرنے والے اپنے ذاتی مفادات کی خا طر چین جیسے محسن ملک کی مخالفت پر اتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر ان عناصر کو پاکستان سے محبت ہے تومشکل حالات میں پاکستان کاہاتھ تھامنے والے دوست ملک کی مخالفت ترک کر کے ان کا احسان مند ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمنی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان کی یہ سازش ناکام ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک وقوم کی ترقی سے تکلیف ہورہی ہے ان کے دھرنے پاکستان اور پاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں۔کرپشن کی بات کرنے والے کے ساتھ کھڑے اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے کہہ رہے ہیں کہ انہوںنے تین کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔50کروڑ روپے کا قرضہ معاف کراکے تین کروڑ روپے کا ٹیکس دے کرقوم کو دھوکا نہ دیں ۔ لاہور کے چاروں اطراف زمینوں پر قبضہ کرنے والے کو ساتھ کھڑا کر کے کرپشن کے خاتمے کی بات کرناخان صاحب کو زیب نہیں دیتا

متعلقہ عنوان :