پشاور،ی ایس ایف حویلیاں یونیورسٹی کے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان،اکرام خان چیئرمین اور ظفر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 28 نومبر 2016 20:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین توحید خان داؤدزئی نے حویلیاں یونیورسٹی ایبٹ آباد کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ حویلیاں یونیورسٹی ایبٹ آباد کا ایک اجلاس زیر صدارت صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبر صدام حسین منعقد ہوا۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی اور متفقہ طور پر حویلیاں یونیورسٹی ایبٹ آباد کے لیے پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی۔

اجلاس کے مطابق اکرام خان کو چیئرمین اور ظفر اقبال جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے جبکہ دیگر ممبران میں سید اسد شاہ، احتشام خان، میاں ذیشان اور اعجاز خان شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدام حسین نے کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں طلباء کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور باچا خان بابا کے عدم تشدد کے سوچ د فکر کو پھیلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پختون ایس ایف طلباء کے حقوق، حصول تعلیم اور تعلیمی اداروں میں پرامن تعلیمی ماحول پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف طلباء کے حقوق کی واحد فعال اورعلمبردار تنظیم ہے اور طلباء پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سے مطمئن ہیں اور اس کی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین توحید خان داؤدزئی نے حویلیاں یونیورسٹی ایبٹ آباد کے آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد دی اور طلباء کے حقوق کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :