اسسٹنٹ کمشنر کاٹی ایچ کیو ہسپتا ل کر وڑ لعل عیسن کا معائنہ

پیر 28 نومبر 2016 19:59

لیہ۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن محمد تنو یریزداں نے حکو مت پنجا ب کی ہد ایا ت کی روشنی میں شہر یو ں صحت کی تمام ضر وری سہو لیا ت کی فراہمی کی ما نیٹرنگ کے سلسلہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کر وڑ لعل عیسن کا معائنہ کیا اور ہسپتا ل میں مریضوں کی خیریت دریا فت کر نے کے علا وہ ان سے طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے با رے میں معلوما ت حاصل کیں اور سٹور ادویا ت ان ڈور ، آؤٹ ڈور ، کلینکل لیبارٹری کا معائنہ کیا اور متعلقہ ریکارڈ کا جا ئزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ایس محبو ب حسنین قریشی نے ہسپتا ل میں دستیاب طبی سہو لتوں و ڈیوٹی روسٹر کے با رے میں بریفنگ دی ۔