فرینڈز گروپ انجمن آڑھتیاںسبزی منڈی کے عہدیداروں کا اجلاس

پیر 28 نومبر 2016 19:59

خانپور۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)فرینڈز گروپ انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کے عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت کو آرڈینیٹر میاں محمد امجد منعقد ہوا اجلاس میں چیئر مین طارق مجید چوہدری ،حاجی آصف احسان چوہدری ،بابا محمد اجمل سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں تاجر برادری کو فرینڈ گروپ کے پلیٹ فارم پر متحد اور مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر میاں محمد امجد نے کہا کہ فرینڈز گروپ بلاشبہ ضلع رحیم یار خان میں اپنی پہچان آپ رکھتا ہے ہم نے ہمیشہ چھوٹے تاجروں کا تحفظ یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا اتحادوقت کی اہم ضرورت ہے تاجر برادری سے نا انصافی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔