شہید بے نظیر وومن کرائسسز سینٹر میں رواں سال 209کیس رپورٹ ہوئے، سمارا شیریں

پیر 28 نومبر 2016 19:59

ملتان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) شہید بے نظیر وومن کرائسسز سینٹر ملتان میں رواں سال کے دوران میں خواتین کے خلاف تشدد ،گھریلو جھگڑوں ، حق مہر اور دادرسی کے 209کیس رپورٹ ہوئے جن میں زیادہ تر معاملات بے گھر خواتین کے ہیں ۔ جنہوں نے کسی ادارے میں پناہ لینے کی درخواست دی ۔

(جاری ہے)

کرائسسزسینٹر کی منیجر سمارا شیریں نے ’’ اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گھر سے نکالی جانے والی اور ظلم و ستم کا شکار خواتین کو دارالامان بھیج دیا جاتا ہے اور جو معاملات فریقین کی رضا مندی سے حل ہو سکتے ہیں انہیں ہم حل کر دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں خواتین پر تشدد کی نوعیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔خواتین کو خود پر تشدد روکنے کے لیے اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے خود آگے بڑھنا ہو گا ۔ معاشرتی دبائو کی وجہ سے خواتین شکایات درج ہی نہیں کرواتیں جس کے باعث تشدد میں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے ۔ اس لیے خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آگے بڑھیں اور اپنا حق حاصل کریں ۔

متعلقہ عنوان :