پاکستان میں سکالرشپس کا فقدان ہے، پاکستان میں جہانگیر بدر سکالر شپ کا آغاز کر ونگی،شیری ر حمن

اعلان پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 19:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکالرشپس کا فقدان ہے جسے ختم کرنے کے لئے وہ پاکستان میں جہانگیر بدر سکالر شپ کا آغاز کریں گی جس کا اعلان پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی ٹائون میںواقع مرحوم جہانگیر بدر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیری رحمن نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ جہانگیر بدر نے کیا کیا قربانیاں دیں مرحوم پیپلزپارٹی کا اثاثہ تھے۔ ایک ایک کارکن کے پاس مرحوم جہانگیر بدر کی نایاب رشتوں کی کہانی ہوگی وہ چاروں صوبوں کے پارٹی کارکنوں کے درمیان زنجیر بنے رہے انہیں ہر کارکن کا نام یاد ہوتا تھا انہوں نے کہا کہ مرحوم ہمارے لیے ایک حوالہ تھے اللہ تعالیٰ ان کوجنت الفردوس میں جگہ عنایت کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم آج کل کارکنوں کی مدد کرنے کا کام کرتے تھے سکالر شپ کا اجرا محترمہ بے نظیر بھشو شہید اورپارٹی پالیسی کا حصہ ہے پی پی پی کی نظریاتی سوچ ہے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی ہوتی تو بھارت کو جارحیت کی جرات نہ ہوتی۔(اے ملک)