ویٹرنر ی یونیورسٹی کا مویشیوں میں پیٹ کے کیڑوں کے تدارک (ڈ ی وارمنگ) کے حوا لے سے پتو کی میں مفت ویکسینیشن کیمپ

پیر 28 نومبر 2016 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کی ویٹس کئیر کلب سٹو ڈنٹ سو سا ئٹی نے ویٹس کئیر آ رگنا ئزیشن پاکستان کے اشترا ک سے ڈاکٹر محمد زاہد اقبال اور ڈاکٹر منیب ضیا ء کی سر برا ہی میں گا ئے مویشیوں میں پا ئے جا نے والے پیٹ کے کیڑو ں کے تدارک کے حوا لے سے پتو کی کے قر یبی گا ئوں واہن آدن میں مفت ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جس میں یو نیو ر سٹی کے ڈاکٹر آف ویٹر نر ی میڈ یسن کے طلبہ و طالبا ت کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا اورگھر گھر جا کر فار مر ز کے تقر یباً چھ سوبھیڑ بکر یو ں، گا ئے بھینسو ں کی ڈی وارمنگ اور ویکسینیشن کی۔واہن آدن گا ئو ں کے مویشی پال حضرات (فارمرز) نے ویٹر نری یو نیو رسٹی کی کا وشوں کو سرا ہا نیزمو یشیوں کے علا ج معا لجے و فلا ح کے حوالے سے مفت ویکسین کیمپس کے انعقاد کو انتہا ئی موثر قرار دیا۔