آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن سکواش چمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پیر 28 نومبر 2016 17:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) آل پاکستان انٹریونیورسٹی ویمن سکواش چمپئن شپ پی ایس بی کو چنگ سنٹر محب الله خان سکواش کمپلیکس پشاورمیں رنگارنگ تقریب کے ساتھ شروع ہوگئے جس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیز کی 52 کھلاڑی اور پندرہ آفیشلز شرکت کررہی ہیں ۔ چمپئن شپ کا باضابطہ شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمین ، ڈائریکٹر آپریشن طارق محمود سمیت دیگراہم شخصیات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔

شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور کے زیراہتمام اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور میں شروع ہوگئے جس میں آٹھ یونیورسٹیز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں اقراء یونیورسٹی کراچی ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی پشاور،نسٹ اسلام آباد، ایمپئرایل کالج فار بزنس سٹیڈیز، پنجاب یونویرسٹی ، یونیورسٹی آف سرگودھااور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

افتتاحی میچز میں اقراء یونیورسٹی نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو دو ایک سے شکست دیدی ، پہلے میچ میںایل سی یو کی غزالہ صدیق نے اقراء یونیورسٹی کی سدرہ کو دو صفر سے شکست دی، دوسرے میچ میں اقراء کی زینب نے ماریہ کو دو صفر ، جبکہ آخری میچ میں نیتانے فوزیہ کو دو صفر سے شکست دی، دوسرا میچ پنجاب یونیورسٹی نے ایمپئریل کالج فار بزنس سٹیڈیزکو دو صفر سے شکست دی ، پہلے میچ میں پنجاب یونیورسٹی کی کائنات لیاقت نے قرة العین کو گیارہ چھ اور گیارہ نو سے شکست دی،دوسرے میچ میں ماریہ نے زینب کو گیارہ دو اور گیارہ تین سے شکست دیدی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ ضرب عضب کے کامیاب آپریشن کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں امن قائم ہوچکا ہے جس کی واضح ثبوت آل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن سکواش چیمئن شپ کا پشاور میں انعقاد ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہید بے نظیر ویمن یونیورسٹی اپنے طلبا کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع میسر کررہی ہے جس کیلئے ایک بہت بڑا انفراسٹرکچر کا جال یونیورسٹی میں بچھایاجارہا ہے یمپئن شپ میں ملک بھر سے 52 کھلاڑی اور15 آفیشلزآٹھ مختلف یونیورسٹیز سے شرکت کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :