جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات میںحصہ لینے والے امیدوارں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 نومبر

پیر 28 نومبر 2016 16:58

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) تفیصل کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے جماعت پانچویں اور آٹھویں کے سالانہ امتحان 2017 میں شمولیت کے خواہشمند امیدوراںکی رجسڑیشن کی آخری تاریخ 30 نومبر 2016 مقرر کی ہے لہذا تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے طلباء و طالبات اور انفرادی حیثیت سے امتحان میں شمولیت کی خواہشمند امیدوار رجسٹریشن فارم اپنی جائے قیام سے 16 کلو میٹر کی حدود میں واقع ایگزامینیشن کلسٹر سنٹر میں 30 نومبر 2016 تک جمع کروادیں واضح رہے کہ متذکورہ ادارے نے دونوں کلاسسز کے امیدواروں کی سہولیت کے لیئے رجسٹریشن کی تاریخ میں دو بار توسیع کی تھی ،