کوئی مائی کا لعل پانی بند نہیں کر سکتا، بھارت کا کونہ کونہ ہماری پہنچ میں ہی: سردار لطیف کھوسہ

پیر 28 نومبر 2016 16:57

کوئی مائی کا لعل پانی بند نہیں کر سکتا، بھارت کا کونہ کونہ ہماری پہنچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائ سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت کے جنگی عزائم نظر آ رہے ہیں اور مودی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،پاکستان ایٹمی ملک ہے، بھارت کا کونہ کونہ ہماری پہنچ میں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لطیف کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارت کے جنگی عزائم نظر آ رہے ہیں اور نریندرا مودی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن کسی مائی کے لعل میں طاقت نہیں کہ وہ پاکستان کا پانی بند کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔