ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا کوئی اندیشہ نہیں: ترجمان پی ایس او

ریفائنریز سے پیٹرول حاصل کر لیا ہے اور سٹاک میں کوئی قلت نہیں جبکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے

پیر 28 نومبر 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) پی ایس او کا کہنا ہے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ قلت کا کوئی اندیشہ نہیں۔ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے حوالے سے تمام افواہیں اب دم توڑ چکی ہے۔ پاکستان سٹیٹ آئل کے مطابق اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر مقدار میں ذخائر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ریفائنریز سے پیٹرول حاصل کر لیا ہے اور سٹاک میں کوئی قلت نہیں جبکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔دوسری جانب پٹرول کا مزید ایک کارگو کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔ پاکستان سٹیٹ آئل کے اعلامیہ کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں کمی اور قلت کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والی بے چینی اب ختم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :