ایف آئی اے نے ملزمہ عذرا بی بی کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی

پیر 28 نومبر 2016 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک ملزمہ عذرا بی بی کی احاطہ عدالت سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی ۔ ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ نے ملزمہ عذرا بی بی پر گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون شہناز بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ملزم عذرا بی بی اپنی ضمانت کے لئے لاہورہائیکورٹ کی جج جسٹس ارم سجاد گل کی عدالت میں پیش ہوئی۔

جہاں عدالت نے جیسے ہی عذرا بی بی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم سنایا تو عذرا بی بی عدالت سے بھاگ نکلی جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزمہ کا تعاقب کیا تو ملزمہ ہائیکورٹ کے احاطہ میں بھاگتے بھاگتے بے ہوش ہوگئی جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ عذرا بی بی پر الزام عائد ہے کہ اس نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر مقدمے کی مدعیہ شہناز بی بی سے رقم ہتھیارکھی تھی