Live Updates

عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، کیپٹن (ر)محمد صفدرکاکھواڑی مربفا روڈکے افتتاح پر عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 28 نومبر 2016 16:42

عوام نے عمران خان کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، کیپٹن (ر)محمد صفدرکاکھواڑی ..
مانسہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کی منفی اور الزامات کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور پی ٹی آئی اب ماضی کا حصہ بن گئی ہے ،مسلم لیگ(ن) کی موجودہ حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے دن رات کوشاں ہے۔مانسہرہ میں نو تعمیرکھواڑی مربفا روڈکے افتتاح کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف تمام سازشیںناکام ہوں گی۔

(جاری ہے)

کیپٹن(ر) محمد صفدر نے کہاکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف قوم کومحفوظ اور خوشحال مستقبل فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہیںاور اس کے لئے غربت، دہشت گردی اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہیں ۔رکن قومی اسمبلی محمد صفدر نے کہا کہ مانسہرہ مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے اوروزیر اعظم نواز شریف پر اعتماد کی بدولت عوام 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ ڈالیںگے۔قبل ازیں کیپٹن (ر) محمد صفدر اور مسلم لیگ (ن) کے راہنما صالح خان نے نو تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :