ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل کا دورہ ، 7 قیدیوں کی رہائی کا حکم

پیر 28 نومبر 2016 16:42

سرگودھا۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا سجاد حسین سندھٹر اور مجسٹر یٹ قمر عباس نے ڈسٹر کٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری عبدالغفور انجم ، ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ خان وحید خان اور علی امیر شاہ تھے خواتین قیدیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور کم عمر قیدیوں سے ان کے مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔

جیل ہسپتال کا دورہ کیا اور تسلی بخش قرار دیا اور صفائی و سکیورٹی کے انتظامات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معمولی مقدمات میں ملوث17 قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے ۔ علاوہ ازیں سیشن جج سجاد حسین سندھٹر ، قمر عباس ، عا طف محمود نے ڈسٹرکٹ جیل شاہپور کا دورہ کای ، ان کے ہمراہ سپر یٹنڈ نٹ جیل سیف اللہ گوندل ڈپٹی سپر نٹنڈ نٹ بابر نعیم عادل اسسٹنٹ فضل الہی ، ثاقب علی اور ڈاکٹر افتخار بھی تھے انہوں نے جیل میں قیدیوں حواریوں سے بارکوں میں ملاقات کی اور مسائل معلوم کئے ۔ انہوں نے ذاتی مچلکوں پرسات اسیران لیاقت ، اللہ دتہ ، محمد ممتاز ، محمد عمران ، محمد عرفان ، اظہر عثمان ، تنویر کی رہائی کے احکامات بھی صادر کئے۔

متعلقہ عنوان :