قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے اجلاس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا، اسحاق ڈار

پیر 28 نومبر 2016 16:35

قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے اجلاس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن کے حوالے سے اجلاس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا،قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ سے متعلق اتفاق رائے سے فیصلے کریں گے،این ایف سی کے فیصلوں کو وفاق بھی تبدیل نہیں کرسکتا،آئین میں لکھا ہے این ایف سی میں جو فائنل ہوگیا وہ حتمی ہوگا،کے پی کے کو برابری اور مساوی حق دیا جائے گا۔

پیر کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے این ایف سی اجلاس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس مفید اور حوصلہ افزا رہا ہے،آج کے اجلاس میں این ایف سی پر دوسری رپورٹ کا جائزہ لیا گیا،کمیشن کے حوالے سے اجلاس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگا،9ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،آئینی طور پر کسی صوبے کے حصے میں کمی نہیں کی جاسکتی،قومی مالیاتی کمیشن کے فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے،قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ سے متعلق اتفاق رائے سے فیصلے کریں گے،سیکیورٹی فنڈ کے قیام کے حوالے سے بھی تجویز دی گئی ہے،اجلاس میں مالیاتی کمیشن ایواڈ کو حتمی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے،آپریشن ضرب عضب پر ہونیوالے اخراجات سب کے علم میں ہیں،اجلاس کا مقصد وسائل کے بہتر استعمال حکمت عملی وضع کرنا ہے،مسائل آتے ہیں اس کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ این ایف سی ششماہی رپورٹ کی منظوری دی گئی ہے،کمیشن کے چیئرمین کے طور پر میرا کردار نیوٹرل ہے،میرا کام تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔این ایف سی کے فیصلوں کو وفاق بھی تبدیل نہیں کرسکتا ہے،آئین میں لکھا ہے کہ این ایف سی میں جو فائنل ہوگیا وہ حتمی ہوگا،غازی بروتھا کاکلیم بھی زیربحث آیا ہے،خیبرپختونخوا کو برابری اور مساوی حق دیا جائے گا۔(خ م)

متعلقہ عنوان :