جنوبی ایشا میں سب سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کی وجہ سے پاکستان پہلے نمبر پرآ گیا، یونیسیف کی رپورٹ

پیر 28 نومبر 2016 16:27

جنوبی ایشا میں سب سے زیادہ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کی وجہ سے پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان نے ایک بار پھر سے یونیسیف کی فہرست میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہے، اس بار جنوبی ایشا میں سب سے زیادہ نوازئیدہ بچوں کی شرح اموات کی وجہ سے پاکستان پہلے نمبر پر آیاہے۔یونیسیف نے انکشافات سے بھرپور سائوتھ ایشین ہیلتھ ایٹلس رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جنوبی ایشا میں سب سے زیادہ نوازئیدہ بچوں کی شرح اموات کی وجہ سے پاکستان پہلے نمبر پرآ گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال 2015میں جنوبی ایشا میں 28دن کے 10لاکھ نوازئیدہ بچے ہلاک ہوگئے، بھارت میں سب سے زیادہ سات لاکھ بچے ہلاک ہوئے جبکہ شرح اموات کے لحاظ سے پاکستان کی پہلی پوزیشن ہے، جہاں ایک ہزار میں سے 46بچے مر جاتے ہیں۔سال 2015میں 28دن کے 2لاکھ 44ہزار 746 بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے، پاکستان میں 14لاکھ 24ہزار651بچے حفاظتی ٹیکوں اور قطروں سے محروم رہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں بچوں کی شرح اموات میں کمی واقع نہیں ہوگی۔اسی طرح جنوبی ایشیا میں 50لاکھ بچوں حفاظتی قطروں اور ٹیکے لگوانے سے محروم رہے ان میں سے پاکستان دوسرے نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :