شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میں فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 28 نومبر 2016 15:15

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور شعبہ ٹیچر ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح کے اعلامیہ کے مطابق بی ایڈ آنرز (ڈیڑھ سالا پروگرام) بی ایڈ آنرز (ڈھائی سالا پروگرام) اور ارلی چائلڈ ایجوکیشن میں ایک سالہ ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں یکم دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان تمام پروگراموں کا انٹری ٹیسٹ 05 دسمبر کو فیکلٹی آف ایجوکیشن میں صبح 10 بجے لیا جائے گا۔