شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور شکارپور کیمپس میں داخلہ امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کردی گئی

پیر 28 نومبر 2016 15:15

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اس کے شکارپور کیمپس کی تمام فیکلٹیوں اور شعبہ جات میں کے تعلیمی سال 2017ء کیلئے داخلہ کیلئے بی ایس اور ماسٹرز پروگرام میں منتخب کردہ امیدواروں کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمیشن غلام شبیر پھلپوٹو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منتخب امیدواروں کی لسٹ www.salu.edu.pk پر موجود ہے۔ چالان کے ذریعے داخلہ فیس 12 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔