شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں طلبہ و طالبات کیلئے اضافی تدریسی ہفتہ منایا گیا

پیر 28 نومبر 2016 12:00

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ نباتات کے زیر ِ اہتمام کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے اشتراک سے شعبے کے سال چہارم کے طلبہ و طالبات کیلئے اضافی تدریسی ہفتہ منایا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس تدریسی ہفتے میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور صوبہ سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ریسورس پرسن نے نباتات شعبے کے طلبہ و طالبات کو متعلقہ فیلڈز کے متعلق لیکچرز دیئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر بدرالدین میمن نے بیکٹریا اور فنجائی کی اوریجن، ڈاکٹر حسن خاصخیلی نے نباتات اور بائیو کیمسٹری کی بنیاد، ڈاکٹر غلام مصطفی مشوری نے پر اثر ابلاغی صلاحیات، ڈاکٹر حاکم علی سہتو نے پودوں اور کیڑوں کا باہمی روابط، ڈاکٹر امداد سہتو نے پاکستان کے حالاتِ حاضرہ، ڈاکٹر عبدالمنان شیخ نے شہد کی مکھی کے کام، نظام الدین تنیو اور ڈاکٹر ارشاد علی مری نے موسمیاتی تبدیلی کا فصلوں پر اثراور ڈاکٹر عطا اللہ پٹھان نے صلاحیات پر لیکچر دیئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرزاق مہر نے کہا کہ اس اضافی تدریسی ہفتے کا مقصد طلبہ و طالبات کے علم و صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔