اٹک، نیشنل کیڈٹ کور کا دوبارہ اجراء حکومت وقت کا احسن فیصلہ ہے ،میجر (ر) محمد یٰسین

اتوار 27 نومبر 2016 21:50

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء)تعلیمی اداروں میں نیشنل کیڈٹ کور کا دوبارہ اجراء حکومت وقت کا احسن فیصلہ ہے ،میجر (ر) محمد یٰسین ،تعلیمی اداروں میں نیشنل کیڈٹ کور کااجراء وقت کی اہم ضرورت ہے ،موجود ہ حالا ت میں جبکہ مسلح افواج چومکھی لڑائی لڑ رہی ہیں،افرادی قوت مہیا کرنا ایک بہت بڑا کا م ہوگاان خیالات کا اظہارایکس سروس مین سوسائٹی (رجسٹرڈ)ضلع اٹک کے صدر میجر(ر)محمد یٰسین نے میڈیا کے نمائندے سے ایک خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے تجویز دی ہے کہ مقامی سولجر بورڈ جوکہ تقریباًہر ضلع میں بھی ہے اور پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی شاخیں بیشتر اضلاع میں موجود ہیں ان سے کام لیا جائے اس طرح قیمتی افرادی قوت بھی متاثر نہ ہوگی، تما م اضلاع کے سولجر بورڈ سے ریٹائرڈ پنشنرز حضرات کا ڈیٹا حاصل کیا جائے اور ان حضرات کے ساتھ سالانہ سطح پر ایک دن منایا جائے تاکہ مفید مشوروں کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کے خلاف مثبت کام کر سکیں ،انہوں نے مزید کہا کہ محترم جنرل راحیل شریف اپنا خیال ظاہر کر چکے ہیں کہ ریٹائر ہونے کے بعد شہداء خاندان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرینگے اس کے لئے بہترین پلیٹ فارم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ہے جوپنشنرز کی بہود کے لئے کام کر رہی ہے