پوری قوم مادر وطن پرقربان ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی قدرکرتی ہے،عمران خالد بٹ

اتوار 27 نومبر 2016 21:30

لاہور۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت اورپوری قوم فوجی افسروں اوروطن پرقربان ہونے والے جوانوں کی قربانیوں کی قدرکرتی ہے‘ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج نے دہشت گردی اوردشمنان وطن کے خلاف جوکارنامے سرانجام دیئے انہیں ہمیشہ یادرکھا جائیگا‘ پوری قوم فوجی افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہرقسم کی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بھارتی وزیراعظم ندیندرمودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پرحالات کشیدہ کررہی ہے پاکستان میں سرگرم جاسوسی نیٹ ورک پکڑے جانے سے بھارت کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی ہے بھارتی تربیت یافتہ ایجنٹوں کو رنگے ہاتھوں پکڑکردنیا کے سامنے پیش کرنا پاک افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بھارت کی کنٹرول لائن پرخلاف ورزیوں پرپاک فوج کی بروقت جوابی کاروائی سے بھارتی سورمے دم دبا کربھاگ جاتے ہیں بھارت کا جنگی جنون اسے لے ڈوبے گا۔