حکومت انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی گرانٹ دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے فروغ کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے

وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم،پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان کا (نمل) کے کانووکشن کی تقریب سے خطاب

اتوار 27 نومبر 2016 21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم،پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی گرانٹ دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے فروغ کیلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وہ یہاں نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویج (نمل)کے چوتھے کانووکشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔

اس کا نووکیشن کے دوران مختلف پروگراموں میں گریجوایشن کرنے والی318 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں اور 22 طلبہ کو سونے کے تمغے دیئے گئے۔نمل کے ریکٹر میجر جنرل (ر)ضیاء الدین نجم ڈائریکٹر جنرل نمل برگیڈئیر (ر)ریاض احمد گوندل ،رجسٹرار، ڈینز‘ ڈائریکٹرز،ہیڈ آٖف ڈیپارٹمنٹس اور طلبا و طالبات کی کثیر تعاد نے والدین کے ہمراہ کانووکیشن میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نمل کو ایک سو ایکڑ اراضی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ طلبا کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے ڈگری پروگراموں کی کامیاب تکمیل پر طلباء اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تعلیم مکمل کرنے والے طلباء ملکی ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر نمل کے ریکٹر میجر جنرل(ر)ضیاء الدین نجم نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور نمل کے مختلف شعبوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :