لاہور، خواتین پر تشدد کے خاتمے کی 16 روزہ عالمی مہم

محکمہ ترقی خواتین کے زیر اہتمام خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے ''Her Talk'' مہم

اتوار 27 نومبر 2016 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) خواتین پر تشدد کے خاتمے کی 16 روزہ عالمی مہم کے سلسلے میںخواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام''Her Talk'' مہم کے تحت مینار پاکستان کو اورنج رنگ کی روشنیوں سے منور کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین پر تشدد اور منفی معاشرتی رویوں کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ خواتین ہماری آبادی کا 50 فیصد سے زائد حصہ ہیں جو ملکی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خواتین پرتشدد کے خاتمے کی عالمی مہم کے تحت محکمہ ترقی خواتین نے یو این وویمن ، اپوا اور وائٹ رِبن کے تعاون سے متعدد پروگرام تشکیل دئیے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے خواتین کے خلاف منفی رویوں کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :