فیصل آباد، فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

غیر معیاری اور ناقص پھلوں اور سبزیوں کو فوری طور پر ضائع کر دیا گیا

اتوار 27 نومبر 2016 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پر فیصل آباد صوبہ بھر میں اتواربازاروں میں اشیاء خوردونوش کے معیار چیک کرنے کے لئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔فیصل آباد میں ماڈل بازار جھنگ روڈ اور ماڈل بازار قالین شہید روڈ کا دورہ کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے غیر معیاری اور ناقص پھلوں اور سبزیوں کو فوری طور پر ضائع کر دیا۔

ڈی ٹائپ اتوار بازار اور جھنگ روڈ اتوار بازار میں دکانداروں کے لئے آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں دکانداروں کو فوڈ اتھارٹی قوانین خاص طور پر حفظان صحت کے اصولوںاور مکمل لیبلینگ کے متلعق آگاہی دی گئی ،لاہور میں ماڈل ٹائون اتوار بازار میںمتعددسٹالزپر غیر معیاری فوڈ کلر اور ناقص غذائیت والے پاپڑ اٹھوا دئیے۔

(جاری ہے)

گوشت کے مختلف سٹالز کو چیک کیا گیااور صفائی کے انتظامات بہتر ہونے پر دکانداروں کو شاباش دی ۔

ٹی سٹالز پر برتن دھونے کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر دکانداروں کو وارننگ دی گئی۔گوجرانوالہ میں ماڈل اتوار بازار میں مختلف سٹالز پر کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور تاریخ تنسیخ کی عدم موجودگی پر سٹاک کو فوری طور پر ضائع کرتے ہوئے دکانداروں کو نوٹس دئیے گئے۔پھلوں اور سبزیوں کے سٹال سے ناقص اور گلے سڑے ہوئے پھل اٹھوا دئیے گئے۔۔راولپنڈی کی ٹیم نے حیدری روڈ اتوار بازار اور شمس آباد اتوار بازار میں مختلف سٹال کوچیک کرتے ہوئے نمونہ جات لے کر لیبارٹری میں تجزئیے کے لئے بھجوادئیے گئے۔مزید براں غیر معیاری فوڈ کلر استعمال کرنے پر بھاری مقدار میں بچوں کے کھانے والی اشیاء اور پاپڑ کا سٹاک فوری طور پر اٹھوا کر دکانداروں کو نوٹس جاری

متعلقہ عنوان :