نئے آرمی چیف کیخلاف پر وپیگنڈہ کر نیوالی ملک کے دشمن ہیں ‘علامہ زبیرا حمد ظہیر

پوری قوم نئے آرمی چیف قمر جاوید باجودہ کیساتھ کھڑی ہے‘افواج پاکستان ملک کی آن اور شان ہے اسکی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگی‘ کانفر نس سے خطاب

اتوار 27 نومبر 2016 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیرعلامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا کہ نئے آرمی چیف کیخلاف پر وپیگنڈہ کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں ‘پوری قوم نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کیساتھ کھڑی ہے‘افواج پاکستان ملک کی آن اور شان ہے اسکی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگی۔ وہ اتوار کے روز لاہور میں ایک کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد ‘مولانا عبد الحمید وٹو ‘مولانا محمد یوسف پسروری ‘مولانا عبد الستار نیازی ‘مولانا محمد آصف ربانی ‘مولانا عبد اللہ نثار اور پر وفیسر فیاض احمد سلفی سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے امیرعلامہ زبیرا حمد ظہیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان نے دشمنوں کو نشانہ عبر ت بنایا ہے اور پاکستانی قوم جنرل راحیل شر یف کی ملک اور قوم کیلئے کی جانیوالی جد وجہد کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور قوم آج بھی انکو سلام پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کا وزیر اعظم نوازشر یف کا فیصلہ بالکل درست ہے اور اس سے نہ صرف افواج پاکستان مضبوطی ہوگی بلکہ ملک سے دہشت گر دی کا مکمل خاتمہ بھی ممکن ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر ونیوالے اور نئے آرمی چیف کے خلاف منفی پروپگنڈے کر نیوالے اصل میں ملک دشمنوں اور بھارت کی زبان بول رہے ہیں حکومت کو چاہیے ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور انکے خلاف مقدمات درج کر کے آئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :